𝗖𝗔𝗡𝗩𝗔
(𝗟𝗲𝗮𝗿𝗻 𝘁𝗼 𝗘𝗮𝗿𝗻 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝗧𝗲𝗰𝗵𝘀𝗰𝘁𝘆)
کینوا ایک انتہائی آسان اور آنلائن گرافک ڈیزائنگ ایپ/سافٹویئر ہے. جس کی مقبولیت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے. کیونکہ اس کے فری اور پیڈ دونوں ورژنز سے بآسانی کمایا جا سکتا ہے. پرائسنگ کے لحاظ سے کینوا کے تین پلانز ہیں فری، پرو اور انٹرپرائز۔۔۔۔البتہ ایجوکیشن سے متعلقہ افراد چاہے وہ اسٹوڈنٹس ہوں یا ٹیچرز، کے لیے کینوا کے تمام فیچرز بالکل فری ہیں، لیکن اس کے لیے ایجوکیشن ای میل ایڈریس رجسٹر ہونا لازمی ہے۔
کینوا سے ارننگ کے مختلف طریقے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
1- 𝗖𝗼𝗻𝘁𝗿𝗶𝗯𝘂𝘁𝗶𝗼𝗻
کینوا سے ارننگ کا اول ذریعہ کینوا سے ہی کنٹریبیوشن ہے. مراد یہ کہ آپ کینوا پہ سائن اپ کے بعد اپنے ڈیزائن بنائیں یا اپلوڈ کریں, کینوا (canva) ان کا جائزہ لے کر آپ کو مطلع کرے گا کہ آپ ان سے ارننگ کر سکتے ہیں. جتنی بار کوئی یوزر (user) آپ کا تیار کردہ کوئی ڈیزائن, ٹول (tool) یا ایلیمینٹ (element) استعمال کرے گا وہ اس کی قیمت ادا کرے گا. پھر چاہے وہ تصاویر ہوں گرافک, اسٹیکرز یا ویڈیوز....
2- 𝗖𝗮𝗻𝘃𝗮 𝗔𝗳𝗳𝗶𝗹𝗶𝗮𝘁𝗲 𝗠𝗮𝗿𝗸𝗲𝘁𝗶𝗻𝗴
کینوا نے اپنے پرو ورژن کے صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے ایفیلییٹ پروگرام کا آغاز بھی کیا ہوا ہے جس میں پروموشن کرنے والے افراد کو مناسب کمیشن دیا جاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب پر اکثر لوگ کینوا کی پروموشن کے لیے خصوصی ویڈیوز بناتے نظر آتے ہیں اور ریفرل لنک کے ذریعے اکاؤنٹ بنانے والے کو ایک مہینہ پرو اکاؤنٹ فیچرز مفت استعمال کرنے کی خوشخبری سناتے ہیں۔
نہ صرف یوٹیوب بلکہ اپنے بلاگ پر بھی اس کے بارے میں آرٹیکل لکھ کر یا بلاگ ہیڈر/بینر یا ریسورسز/ٹولز کی سجیشن کے ذریعے بھی لوگوں تک اپنا کینوا ریفرل لنک شیئر کیا جا سکتا ہے۔ لوگ ٹک ٹاک، انسٹاگرام، پن ٹرسٹ یا دیگر سوشل ایپس کے ذریعے کینوا کے استعمال کی ترغیب دیتے ہیں اور اس طرح ایفیلیٹ پروگرام کا حصہ بن کر کینوا سے ایک مناسب کمیشن کماتے ہیں۔
3- 𝗖𝗮𝗻𝘃𝗮 𝗧𝗲𝗺𝗽𝗹𝗮𝘁𝗲𝘀
کینوا پر ہر قسم کے ٹیمپلیٹس موجود ہیں چاہے وہ سوشل میڈیا گرافکس
(social media graphics)
ہوں, ایڈورٹائزمینٹس (advertisments),
انویٹیشنز (invitations),
ری زیومز (Resumes) یا کوئی اور کیٹیگری....
آپ کینوا پر کسی بھی قسم کے ٹیمپلیٹس خود ڈیزائن کر کے انہیں کینوا پر, اپنے بلاگ پر, Etsy یا Creative مارکیٹ پر فروخت کر سکتے ہیں.
لوگ اپنی برینڈنگ اور سوشل میڈیا پوسٹنگ کے لیے ان ٹیمپلیٹس کے پیکجز خریدتے ہیں.
یاد رہے کہ یہ ٹیمپلیٹس کینوا کی پالیسی کے مطابق آپ کے اپنے ڈیزائن کیے ہوئے ہوں (نہ کہ کینوا کے ٹیمپلیٹ ڈائریکٹ اٹھا کے فروخت کیے جائیں).
خصوصاً Etsy. com
پر لوگ اپنے کینوا ٹیمپلیٹس سے فائیور کی نسبت بہت جلد ارننگ شروع کر دیتے ہیں. اس حوالے سے مزید رہنمائی آپ کو یوٹیوب سے مل جائے گی.
دوسرا یہ کہ عموماً یہ ٹیمپلیٹس فری ورژن میں بنائے جاتے ہیں تاکہ خریدنے والا اگر پرو اکاؤنٹ نہیں رکھتا تو بھی اپنے حساب سے اس میں ایڈیٹنگ کر سکے.
لوگ فائیور پر کینوا کے فری ورژن میں ٹیمپلیٹس کے پیکجز بنا کر فروخت کر رہے ہیں.
visit: (tiktok.com/growtogethr)
For More Updates
4- 𝗦𝗲𝗹𝗹𝗶𝗻𝗴 𝗣𝗢𝗗 (𝗣𝗿𝗶𝗻𝘁 𝗢𝗻
𝗗𝗲𝗺𝗮𝗻𝗱) 𝗶𝘁𝗲𝗺𝘀
ریڈ ببل اور ٹی اسپرنگ جیسی ویب سائٹس آنلائن آرڈر کرنے پر صارفین کو کسٹم ڈیزائن
فروخت کرتی ہیں۔ آپ کینوا پر کسی بھی پرنٹ ایبل پراڈکٹ کے لیے ڈیزائن بنا کر ان ویب سائٹس پر فروخت کر سکتے ہیں۔ اب چاہے وہ ٹی شرٹس ہوں، ہوڈیز، لیگیز، ڈور میٹ، تکیہ، سنیکرز، مگ، بیگز، ماسک، ہیٹ، بیڈ شیٹ، موبائل کورز، جرابیں، اسکارف الغرض کچھ بھی بھی ہو سکتا ہے۔ ڈیزائنرز مختلف پراڈکٹس پر اپنا پرنٹڈ ڈیزائن یا آرٹ ورک ان ویب سائٹس پر اپلوڈ کر کے ایک قیمت سیٹ کرتے ہیں اور دنیا بھر سے لوگ اپنا پسندیدہ ڈیزائن آرڈر کرتے ہیں۔ یہ آرڈر بک کرنا، پیسے وصول کرنا، مذکورہ آئٹم پر پرنٹ کروا کے دینا، کسی بھی نقص کی صورت میں تبدیل کرنا یا واپس کرنا سب کام ویب سائٹ کے ذمے ہوتے ہیں جن سے آپ پارٹنرشپ پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ محض اپنا ڈیزائن اس ویب سائٹ پر فروخت کے لیے یہاں اپنی آنلائن شاپ یا سٹور بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں۔ فروخت کی صورت میں کل سیلز کی ایک مقررہ پرسنٹیج آپ کو ادا کر دی جاتی ہے لیکن یاد رہے ان میں سے کسی بھی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بناتے وقت اُن کا پیمنٹ میتھڈ کنفرم کرنا بہتر رہتا ہے کہ پیونیر، پےزا، سکرل منی ٹرانسفر گیٹ وے کا آپشن ہے یا نہیں۔
کچھ آسان ویب سائٹس
TeeSpring, spreadShirt, threadLess, viralStyle
کے علاوہ کچھ پروفیشنل ویب سائٹس
redBubble, zazzel, designHill, sunFrog,
پر اکاؤنٹ بنا کر آپ اپنے کسٹم ڈیزائن سیل کر سکتے ہیں۔ یہ ڈیزائن ٹیکسٹ (کوٹ/ون لائنر)، آئیکن، یا کسی بھی گرافک ایلیمنٹ کی شکل میں ہوسکتے ہیں۔
5- 𝗬𝗼𝘂𝗧𝘂𝗯𝗲 𝗖𝗮𝗻𝘃𝗮 𝗧𝘂𝘁𝗼𝗿𝗶𝗮𝗹𝘀
یوٹیوب کو لوگ اب اپنی فل ٹائم ارننگ کا ذریعہ بنا رہے ہیں، اور کینوا سیکھنے سکھانے والے بھی پیچھے نہیں ہیں۔ کینوا کے ٹیوٹوریلز یوٹیوب پر ڈیمانڈ میں ہیں۔ جو لوگ کینوا اچھے سے سمجھ لیتے ہیں وہ یوٹیوب چینل بنا کر ٹیوٹوریلز کے ذریعے کینوا پر نت نئے ڈیزائن بنانا سکھاتے ہیں۔
اور یوٹیوب چینل سے ایڈسینس ریوینیو، ایفیلیٹ پروگرام، یا سادہ ڈونیشن کے ذریعے بھی کمانے کا راستہ موجود ہے۔
6- 𝗦𝗲𝗹𝗹 𝗠𝗮𝘀𝘁𝗲𝗿 𝗖𝗮𝗻𝘃𝗮 𝗖𝗼𝘂𝗿𝘀𝗲
آپ کینوا کے ماہر ہیں تو اس کا مکمل کورس بنا کر مختلف ویب سائٹس پر فروخت کر سکتے ہیں جیسے
Skillshare, Teachable, Coursera, Thinkific, Udemy
وغیرہ۔۔۔
کورس کے تعارف کے لیے چھوٹی سی ویڈیو بنائیں جس میں کورس کا لے آؤٹ اور اس کا کانٹینٹ ٹاپکس کی شکل میں شیئر کریں، ویب سائٹ پر سائن اپ کرکے اس تعارفی ویڈیو کو اپلوڈ کرتے وقت کورس کی قیمت، اس کے ٹیوٹوریلز کی لینگتھ، اس کا لیول اور دیگر ضروری تفصیلات ایڈ کردیں۔ یہ کورس سے بروقت کمانے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے۔
7- 𝗦𝗲𝗹𝗹 𝗴𝗿𝗮𝗽𝗵𝗶𝗰 𝗱𝗲𝘀𝗶𝗴𝗻 𝗼𝗻 𝗙𝗿𝗲𝗲𝗹𝗮𝗻𝗰𝗶𝗻𝗴 𝗦𝗶𝘁𝗲𝘀
سوشل میڈیا گرافک ڈیزائننگ میں رنگوں، فونٹس اور گرافک ایلیمنٹس کا خصوصی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ لیکن آپ ایک گرافک ڈیزائنر نہیں ہیں تب بھی کینوا ایک انتہائی آسان اور پاورفل ٹول ہے جس سے آپ کم وقت میں خوبصورت ڈیزائن تیار کر سکتے ہیں اور پھر انہیں فری لانسنگ ویب سائٹس جیسے فائیورر وغیرہ پر سیل بھی کر سکتے ہیں۔ کینوا پر سوشل میڈیا پوسٹس مثلاً فیس بک، انسٹاگرام، پن ٹرسٹ پوسٹس، ایڈز اور سٹوریز, لوگو، ای بکس، یوٹیوب تھمبنیلز، انفوگرافکس، ویب بینرز, فلائرز، بروشرز وغیرہ ڈیزائن کرنے کے لیے آپ کو کسی قسم کے تجربے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ ہر سائز میں بنے بنائے ٹیمپلیٹ موجود ہیں البتہ کرنا صرف یہ ہے کہ ان ٹیمپلیٹس میں مناسب تبدیلیاں کر کے ایک خوبصورت سا ڈیزائن تخلیق کرنا ہے۔
8- 𝗘-𝗕𝗼𝗼𝗸 𝗖𝗼𝘃𝗲𝗿 𝗗𝗲𝘀𝗶𝗴𝗻
کسی بھی کتاب کا سرورق ہی لوگوں کو اس کی جانب متوجہ کرتا ہے۔ پوٹینشل ریڈرز بھی سرورق پر محض ایک نظر سے طے کر لیتے ہیں کہ اس کتاب کو پڑھنا چاہیے یا نہیں۔ اور ای بکس چونکہ ڈیمانڈ میں ہیں تو پروفیشنل اور کوالٹی ورک کے لیے ان کے کورز ڈیزائن کرنے کا کام اِن ڈیمانڈ اور پرافٹ ایبل ہے۔ فائیور، اپ ورک اور دیگر آؤٹ سورسنگ ویب سائٹس پر آپ ای بک کورز ڈیزائن کرنے کا کام کر سکتے ہیں۔
-------------------------------------------------------------
مزید بھی کئی آپشنز موجود ہیں، سرچ کریں، سیکھیں اور کمانے کی راہ نکالیں۔
گو کینوا کبھی بھی فوٹوشاپ کا متبادل نہیں ہوسکتا لیکن یہ ایک انتہائی مقبول ترین ایپ اور آنلائن سافٹویئر ہے کیونکہ اس میں ایک عام شخص بھی اس کو سمجھ کر اچھی خاصی ڈیزائننگ کر سکتا ہےاور وقت بھی کم صرف ہوتا ہے۔
Follow for more Tech updates
https://whatsapp.com/channel/0029VaGGx4D9hXF2fgFiAD0o
0 Comments