Online Skills, Benefits and Tips

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ انٹرنیٹ پر ،

How to make money by staying at home / stay at home



 

لکھتے ہیں بہت ساری ان ڈیمانڈ سکلز کے ساتھ تیسرے یا چوتھے نمبر پر فری لانسنگ بھی آتی ہے۔ 

فری لانسنگ ۔ آپ کی وہ سروس وہ ہنر ہے جسے آپ گھر پر رہ کر فروخت کرتے ہیں اور اپنے کمفرٹ ٹائم میں اپنی مرضی کے پیسے کماتے ہیں ۔

مگر 

یہ اتنا آسان بھی نہیں ہے۔  فری لانسنگ۔  ایک فل ٹائم جاب ہے ۔۔جس میں آپ کو لوکل مارکیٹ سے کلائنٹ حاصل کرنے کے لئے 24/7 فیس بک فری لانسنگ گروپس کر نظر رکھنی ہوتی ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ سے کما حاصل کرنے کے لئے ان کے وقت اور سٹینڈرڈ کے مطابق چلنا ہوگا ۔۔ 

فری لانسنگ میں خواتین کے لئے سب سے پہلے نمبر آج کل ورچوئل اسسٹنٹ کی جابز ہیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور پھر کانٹینٹ رائیٹنگ/ کاپی رائٹنگ / بلاگنگ ۔۔

دیکھا جائے تو یہ ساری ہی کیٹاگری ایک دوسرے سے لکنڈ ہیں۔ 


سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے لئے بھی آپ کو کانٹینٹ بنانے / لکھنے / ایڈیٹنگ سکلز کی ضرورت ہوتی ہے۔  اسطرح ورچوئل اسسٹنٹ بھی کسی بزنس کے پیجز دیکھ رہا ہوتا ہے اس کی سیلز ، مارکیٹ ، پروموشنز کر رہا ہوتا ہے۔  اور کانٹینٹ رائٹر سب سے خاص کام کرتے ہیں کسی بھی ویب سائٹ کے لئے اپنے الفاظ کو اس مہارت سے لکھنا کہ نہ صرف گوگل اس کو قبول کرے بلکہ سائٹ ویلیو بڑھے ، سیلز بڑھے ، معلومات ملے ، رہنمائی ملے ، اور ریوینیو بھی جمع ہو۔ 

کانٹینٹ رائیٹنگ کو یہ سمجھ کر ایز ا کرئیر کبھی نہ اڈاپٹ کریں کہ آپ کو لکھنا آتا ہے کیونکہ لکھنے اور باقاعدہ ریسرچ مواد لکھنے میں بہت فرق ہے۔  کانٹینٹ رائٹنگ آپ کو ایک دم سے ہی چھ عدد کما کر نہین دیتی۔  مہینوں تک کوئی بھی کلائنٹ نہیں ملتا۔۔۔کبھی کبھار انزائٹیز آپ کو بیسٹ کام کرے نہیں دیتی۔ کبھی آپکی کی بجلی غایب ہوتی ہے کبھی آپ کا فون خراب ہوجاتا ہے اور ایسے ہی بے شمار ریزن جن کی وجہ سے آپ کلائنٹ حاصل کرکے بھی کھو دیتے ہیں تو ان سب باتوں کے لئے ذہن تیار رکھ کر میدان میں اتریں۔ 


اب آجاتے ہیں بلاگنگ کی طرف۔ 

اس وقت دو طرح کی بلاگرز ہیں۔ ایک انسٹاگرام بلاگرز اور قاک ویب سائٹ بلاگز۔  دونوں سے ہی لوگ پیسے کماتے ہیں۔  اور یہ کمائی شروع ہی اچھے عدد سے ہوتی ہے۔ لیکن کسی بھی چیز / کاروبار / کام / سکل سے کمائی کے دو مین پوائنٹ ہیں 


ایک کنسسٹنسی 

ایک کمیونیکیشن سکل 

اگر دو میں ایک بھی لیک کرتی ہے تو آپ کو سو فیصد رزلٹ نہیں ملتا۔ 


کیونکہ بلاگنگ انسٹاگرام پر ہو یا ویب سائٹ پر ۔گوگل آپ کی مستقل مزاجی دیکھتا ہے۔ 

اور کمیونیکیشن سکل آپ کو اپنی کسی بھی چیز / سروس/ کورس  / کاروبار کی بہترین مارکیٹنگ کے لئے مددگار ثابت ہوتی ہے۔  


مارکیٹنگ کی بات آتی ہے تو اس وقت صرف ایک کی مارکیٹ بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے وہ ہے ڈیجیٹل مارکیٹنگ،  ہر چیز ڈیجیٹل ہے۔  

آنلائن ہے۔  اس لئے مارکیٹرز کی ڈیمانڈ بھی بہت ہے۔ مگر وہی بات کہ مارکیٹنگ کے لئے بھی کانٹینٹ ہونا ضروری ہے اور کانٹینٹ لکھنے کے لئے آپ کا کریٹیو ہونا۔ 

آپ کا مطالعہ بہت بہترین ہونا 

اور آپ کے الفاظ کا چناؤ یونیک ہونا


تو اگر آپ بھی آنلائن فیلڈ میں اینٹری کرنے کا سوچ رہے ہیں تو انٹرنیٹ کو ایکسپلور کریں اور میمز اور سیاست کے علاوہ چینلز /پیجز / سپیسز کو فالو کریں تاکہ آپ بھی ایسے ہی علم بانٹ سکیں 

https://whatsapp.com/channel/0029VaGGx4D9hXF2fgFiAD0o

Post a Comment

0 Comments